لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاکستان سپرلیگ کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدہ

لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدہ کرلیا، تینوں فرنچائز نے ویلیو ایشن کے بعد معاہدوں کی تجدید کردی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے قلندرز اور زلمی کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتمادکا ثبوت ہے، تینوں ٹیموں کے مالکان نے فرنچائز کو عالمی برانڈ بنادیا۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کردی، لاہور قلندرز نے ویلیو ایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی۔

معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹر حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سی اِی او لاہور قلندرز عاطف رانا بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11 ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے، قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا۔



AAJ News Whatsapp


واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم نے 4 سال میں 3 ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام کیے۔ پی سی بی نے لاہور قلندرز کے ساتھ مضبوط شراکت داری جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

پشاور زلمی

دوسری جانب  پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز  معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کردی ہے۔

پشاور  زلمی کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہےگی۔ پشاور زلمی نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے، جاوید آفریدی کا ویژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ  پشاور  زلمی کا معاہدے کی تجدید کرنا پی ایس ایل پر اعتماد کا مظہر ہے، زلمی کی انرجی اور فین کنیکٹ پی ایس ایل کی شناخت ہے، پی ایس ایل کی ترقی میں جاوید آفریدی کا کلیدی کردار  رہا ہے۔

واضح رہےکہ  پشاور زلمی پی ایس ایل کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم قرار  دی گئی ہے۔ پشاور زلمی کے نئے 10 سالہ معاہدے سے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز ملکیت میں بھی 10 سال کی توسیع کر دی گئی جب کہ پی ایس ایل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ نئی ویلیوایشن کے تحت دوبارہ طے پایا جب کہ فرنچائز کی ویلیو ایشن ای وائی مینا نامی غیر ملکی فرم نے کی۔

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدے کی تجدید پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کے لیے خدمات قابلِ ستائش ہیں، ندیم عمر کا اظہار اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ساکھ کا ثبوت ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت مزید مضبوط ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جذبہ اور کمٹمنٹ لائقِ تحسین ہے، ندیم عمر کی خدمات پی ایس ایل والوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقبولیت اور کارکردگی کے باعث پی ایس ایل کی مضبوط ترین فرنچائز ہے۔

Similar Posts