شادی سے پہلے دلہا کی غیر اخلاقی حرکت؟ سمرتی مندھنا کی شادی ملتوی ہونے کی وجہ؟

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی اچانک ملتوی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اب فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے اس تاخیر کی ایک چونکا دینے والی وجہ بتا کر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ شادی 23 نومبر کو مہاراشٹر کے شہر سانگلی میں ہونا طے تھی، مگر سمرتی مندھنا کے والد کی طبیعت خراب ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کے باعث تقریب غیر معینہ مدت کےلیے موخر کردی گئی۔ اس اچانک فیصلے نے شائقین اور میڈیا دونوں کو حیران کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سمرتی مندھنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق تمام تازہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں، البتہ پرانی پوسٹس ابھی موجود ہیں۔ اس جوڑے نے شادی سے قبل ہلدی، مہندی اور سنگیت جیسی روایتی تقریبات بھی منعقد کی تھیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اب یہ تمام مواد بھی ان کے اکاؤنٹ سے حذف کردیا گیا ہے جس سے سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اسی دوران، کے آر کے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دعویٰ کر کے معاملے کو مزید گھمبیر بنا دیا۔ ان کے مطابق سمرتی نے شادی کی رسومات کے دوران پلاش موچل کو ایک کوریوگرافر لڑکی کے ساتھ ’’قابل اعتراض حالت‘‘ میں دیکھ لیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

کے آر کے نے الزام لگایا کہ پلاش موچل دراصل نام اور شہرت حاصل کرنے کی نیت سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

اس نئے دعوے نے پہلے سے موجود افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے، جبکہ جوڑے کی جانب سے اب تک اس افواہ یا کمال آر خان کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
 

Similar Posts