ڈیفنس بی کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو مبینہ طور پر سابق شوہر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی مدعیت میں ان کے سابق شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے خاتون سے کچھ عرصہ قبل شادی کی تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں پر وٹس ایپ پر طلاق بھجوائی لیکن طلاق نامے پر طلاق کا سال 2024 درج ہے اور ملزم نے یونین کونسل کو غلط اطلاعات فراہم کیں۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے ایک ماہ سے زائد عرصہ غیر قانونی طور ازدواجی تعلقات قائم کیے۔
پولیس نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔