بزدار دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا۔
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لئے ایک بھی ڈپٹی کمشنر اجلاس میں آن لائن شریک نہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنرز کے آن لائن اجلاس میں شریک نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ آن لائن شریک نہ ہونے والے افسران کو اب اجلاس میں بلائیں گے، انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ لیں کیا حالات ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملات میں کسی کو دلچسپی نہیں۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے جو نئیر افسران سے جواب لینے سے انکار کردیا۔