ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنوبی مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر شہرکے بلڈر کی جانب سے افسران کی جانب سےبھاری رقم طلب کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرذیشان افضل انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرینگے۔
واضح رہے کہ فرحان نامی بلڈرنےایف آئی اے کے افسران پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے بعد حوالہ ہنڈی کے تناظر میں ان سے نے2 کروڑ روپے بطور رشوت مانگےتھے اور رقم نہ دینے کی صورت حوالہ ہنڈی کا مقدمہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
متاثرہ بلڈر نے ڈی جی ایف آئی اے کوخط لکھ کر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔