’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘، اداکار بلال قریشی کا عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔

تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور کسی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

اس ساری صورت حال میں اداکار بلال قریشی نے عمران خان کو اپنا لیڈر قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہمارے قائد عمران خان کی ایک جھلک دکھائی جائے تاکہ اطمینان ہوسکے کہ وہ آپ کی تحویل میں محفوظ ہیں۔

بلال قریشی نے لکھا کہ حکومت ایسا کرتی ہے تو ہم اُس کے شکر گزار ہوں گے اور عزت میں مزید اضافہ بھی ہوجائے گا۔ 

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

ایک روز قبل اداکارہ مشی خان نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی تھی۔

Similar Posts