وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کریں گے۔
وزیر اعلیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ کر چیف جسٹس آفس کی جانب روانہ ہوئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان، وکیل علی بخاری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا بھی سیکرٹری آفس میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی قیادت عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔