گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹس فیسٹیول میں معروف اسپورٹس شخصیات،کالج فیکلٹی اور طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

طالبات نے فٹبال،کرکٹ، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر سمیت کئی مقابلوں میں کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس فیسٹیول کے دوران گراؤنڈ میں طالبات کے جوش و ولولے نے ماحول کو مزید گرما دیا۔

گورنمنٹ گرلز کالج تربت کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ  گرلز کالج تربت میں ایک روزہ اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ایونٹ میں شریک طالبات نے کہا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس مزید بھی ہونے چاہئیں تاکہ طالبات میں موجود صلاحیت ابھر کر سامنے آئے۔

طالبات کا مزید کہنا تھا کہ ہر اسکول اور کالج میں اس طرح کے ایونٹ کروا کر طالبات کو موقع دینا چاہیے۔

ایونٹ کے مہمان خصوصی اور معروف اسپورٹس شخصیات کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں۔ خواتین میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائےگا۔

تقریب کے اختتام پر ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات میں ٹرافیز اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Similar Posts