گزشتہ روز مشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر سرکاری سطح پر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھارتی اور افغان میڈیا کی بے بنیاد افواہوں کو آگے بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
جوابی ردعمل میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ویڈیو بنانے پر میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، سوشل میڈیا پر لوگوں کو انسانیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ معتبر اکاؤنٹس سے میرے بارے میں گھٹیا باتیں ہوئیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل جب میں نے سوشل میڈیا کھولا تو خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان دنیا میں نہیں رہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ جذباتی کیفیت میں میں نے ویڈیو پوسٹ کردی۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور کہا گیا کہ میں اوور ایکٹنگ کر رہی ہوں۔ لوگوں کو لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے، کیونکہ کسی کے احساسات سچے بھی ہوسکتے ہیں۔ میں نے کوئی ایکٹنگ نہیں کی تھی۔
I am amazed at the disgusting comments from people. Those were my real emotions & not acting. Don’t treat everyone with the same pathetic manner. #عمران_خان_کو_رہا_کرو #ImranKhan #imrankhanPTI pic.twitter.com/ssI3ZR6gv1
— Mishi khan (@mishilicious) November 27, 2025