پاکستانی سائبر ماہرین کی رپورٹ سرکاری افغان اکاؤنٹ کی تبدیلی بے نقاب ہوگئی

افغان ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ہینڈلز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا مسلسل استعمال ہو رہا ہے جسے افغان عبوری حکومت روکنے میں ناکام ہے۔

افغان اسٹیٹ نیوز پیپرز ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ہینڈل کو خاموشی سے افغان ڈیفنس میں تبدیل کرکے براہ راست پروپیگنڈا پلیٹ فارم بنا دیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی سائبر ماہرین کی رپورٹ نے سرکاری افغان اکاؤنٹ کی تبدیلی کو بے نقاب کر دیا۔ یہ ہینڈل پہلے سرکاری اطلاعات فراہم کرتا تھا، اب براہ راست پاکستان کے خلاف ڈیجیٹل آپریشن کا حصہ بن گیا ہے۔

اسلام آباد پر حملے کے اشارے دینے والی پوسٹس میں انہی ریاستی شناخت رکھنے والے افغان ہینڈلرز کا ہاتھ ثابت ہوچکا ہے۔

افغان عبوری حکومت کا سرکاری ایکس ہینڈل ذمہ دارانہ پیغام رسانی سے نکل کر براہ راست پروپیگنڈے کے محاذ پر آگیا۔

تبدیل شدہ افغان عبوری حکومت کا ایکس ہینڈل، اب باقاعدہ ایک پروپیگنڈا مشین کے طور پر کام کر رہا ہے، جس میں اسلام آباد کو دھماکوں سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

Similar Posts