کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد خواتین و مرد کارکنان گرفتار

کراچی پریس کلب کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کی کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے احتجاج سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری کراچی پریس کلب کے باہر پہنچی اور پھر دھاوا بول کر پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پولیس نے دوا خان، معظم خان، یاسر بلوچ، انور مہدی، رضا یاسر سمیت دو درجن سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جبکہ خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
 

Similar Posts