انٹرنیٹ پر ایک کم عمر بچی کی اسٹیج پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بینڈ کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے مائیک پر Poem پڑھ رہی تھی۔
اس بچی کی مسکراہٹ کو دیکھ کر کئی صارفین نے اندازہ لگالیا کہ یہ کس اداکارہ کا بچپن ہے جبکہ دوسرا یہ جس آئی ڈی سے شیئر ہوئی تو مداح سمجھ گئے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کی۔
اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا یہ کون سی اداکارہ ہیں۔
جی ہاں! یہ اداکارہ حرا مانی کے بچپن کی ایک یادگار ویڈیو ہے جس میں وہ اسکول میں منعقد ایک فنکشن میں نظم پڑھ کر پرفارم کررہی تھیں۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کے اندر گائیکی اور اداکاری کی صلاحیت بچپن سے ہی تھی، انہوں نے درست پروفیشن کا انتخاب کر کے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت اداکاراؤں ہوتا ہے جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں۔
حرا مانی کے انسٹاگرام پر 85 لاکھ جبکہ فیس بک پر 19 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جو اُن کی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)