انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں ٹیلنٹ کی ناقدری کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض آج ہنگو میں جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔ حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی عدم توجہی کے باعث قومی سطح کے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

محمد ریاض نے بتایا کہ وہ 2018 کی ایشین گیمز سمیت درجنوں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ قطر، بحرین، جاپان اور بھارت سمیت 30 ممالک کے خلاف کھیل چکے ہیں۔

محمد ریاض نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے سابق کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

اس معاملے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے محمد ریاض کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔

Similar Posts