چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون

وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔

Similar Posts