قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں خواتین کے وراثتی حق میں رکاوٹوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔
اسپیکر ایازصادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا 12 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکاٹوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی۔
نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس 2023،24 کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ سابق فاٹا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق حصہ نہ ملنے بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔