حماس کا منہ توڑ جواب، اسرائیل پر 10 راکٹ داغ دیے

0 minutes, 0 seconds Read

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے اسرائیل پر راکٹ برسا دیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی علاقے اشدود کی جانب 10 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے تباہ کردیے۔ راکٹوں کے متعدد حصے اسرائیلی شہر اشکلون میں گرے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر اشکلون میں سڑک کو نقصان پہنچا جس میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 39 فلسطینی شہید کردیے

خبر رساں اداروں کے مطابق راکٹ حملے پر اسرائیلی شہریوں کو جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا، ہزاروں اسرائیلی شہری کئی گھنٹوں تک سرنگوں میں رہنے پر مجبور رہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل پر غزہ کی طرف سے کیا جانے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حماس کی مذمت

حماس کی اسرائیلی حملوں میں بچوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کی اموات اسرائیلی جنگی جرائم کا واضح ثبوت ہے۔

ٹرمپ کا فلسطینیوں کی بے دخلی کا منصوبہ، حماس رہنما کی دنیا بھر کے حامیوں کو ہتھیار اٹھانے کی کال

حماس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو کو جنگی جرائم کی اجازت دے رکھی ہے۔ امریکا اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے برابر ذمہ دار ہیں۔

عرب ممالک اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے میں ناکام ہیں۔ یونیسیف بچوں کو بچانے کیلئے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔

Similar Posts