ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی ہوشربا قیمت کیا ہے؟

ملی سائرس کی منگنی نے صرف مداحوں کو خوش ہی نہیں کیا بلکہ ان کی قیمتی انگوٹھی نے سب کو حیران بھی کردیا ہے۔ ریڈ کارپٹ پر پہلی جھلک کے بعد جیولری ماہرین انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں، اور اندازے واقعی چونکا دینے والے ہیں۔

ملی کی انگوٹھی ڈیزائنر جیکی آئیش نے تیار کی ہے۔ یہ روایتی مگر دلکش ڈیزائن ہے جس میں ایک کُشن کٹ ہیرے کو ’’چنکی‘‘ 14 کیرٹ سونے کی انگوٹھی میں جَڑا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق انگوٹھی میں لگے ہیرے کا ایسٹ ویسٹ سیٹ انداز اور تقریباً 1.3 ریشو اسے انتہائی قیمتی بناتے ہیں۔ ہارپرز بازار نے اس کی قیمت 75 ہزار سے 150 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ تئیس لاکھ پاکستانی روپے) تک بتائی ہے۔

لیکن کچھ جیولری ایکسپرٹس نے مزید بڑا دعویٰ کیا ہے، ان کے مطابق اگر مرکزی پتھر واقعی 4 سے 5 کیرٹ کا ہے تو انگوٹھی کی قیمت چار لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے!

یعنی صرف انگوٹھی کی قیمت ہی پاکستانی کرنسی میں بارہ کروڑ اکہتر لاکھ روپے بنتی ہے۔

ملی سائرس کے مداح اس نئی محبت بھری شروعات پر خوش ہیں، مگر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز اب بھی وہی ہے، انگوٹھی کتنی مہنگی ہے!

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Similar Posts