عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل پیس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے جرائم کی شرح کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ فوجی معاملات، سیاسی عدم استحکام اور ملک کے اندرونی تنازعات و اختلافات کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔
ان ممالک کے تعلیم، انصاف، صحت اور سماجی بہبود کے نظام سمیت ڈیجیٹل سیکیورٹی اور بنیادی سہولتوں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ان تمام امور کی بنیاد پر سب سے زیادہ محفوظ ملک کا اعزاز 2008 سے تاحال آئس لینڈ کے پاس ہی ہے۔
اس کے بعد آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریا کی باری آئی تھی۔ سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، ڈنمارک، سلوینیا اور فن لینڈ بالترتیب پانچ سے دسویں نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں ملائیشیا 13 ویں نمبر پر پہلا مسلم ملک ہے۔ پاکستان کا نمبر 144 واں جب کہ افغانستان 158 ویں نمبر پر ہے۔
روس کا نمبر سب آخری یعنی 163 واں ہے۔ اسرائیل بھی 155 ویں نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر 115 واں ہے۔