ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیونورانا کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 19 نومبر کو ان کی موت ہوگئی اور اس حوالے سے بھارتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔
بھارتی حکام کی طرف سے سیونا رانا کی شہریت کی تصدیق کے بعد ان کی لاش جمعرات کو واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی۔
سیونارانا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھارت کی مشرقی علاقے مدنا پور کا رہائشی تھا اور دوسال قبل اپنے گاؤں سے مچھلی پکڑنے کے لیے بھارتی گجرات گیا تھا لیکن پاکستانی حکام کی طرف سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیونا رانا کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی ماہی گیر سیونا رانا کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر لاہور لائی گئی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کی گئی۔
واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں بڑی تعداد میں ایک دوسرے کے ماہی گیر قید ہیں جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پر مختلف اوقات اور مقامات سے گرفتار کیا گیا۔