برطانیہ میں بچوں کیساتھ زیادتی؛ تاریخ کا سب سے دردناک اور پیچیدہ کیس کا ملزم گرفتار

برطانیہ میں بچوں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں ملازمت کرنے والے ملزم نے جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا اعتراف کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے اس نرسری ورکر نے بچوں کے خلاف 26 جرائم کا اعتراف کیا جن میں جنسی زیادتی کے نو جرائم بھی شامل ہیں۔

اس اندوہناک کیس کو میٹروپولیٹن پولیس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سب سے زیادہ دردناک اور پیچیدہ تحقیقات قرار دیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ شخص ونسنٹ چان کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا اور 23 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔

ملزم کو نرسری کے عملے کے ایک رکن کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ونسنٹ بچوں کی نامناسب فوٹیجز بنا رہا ہے۔

فرانزک ٹیموں نے 28 ڈیجیٹل ڈیوائسز کو قبضے میں لینے اور ٹھوس شواہد سامنے آنے پر ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔

 

Similar Posts