وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت توانائی منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان اور گوادر کے بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کا اضافی منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہوگا، اسی طرح24 ارب روپے کا سولر پروجیکٹ 18 میگاواٹ روف ٹاپ، 82 میگاواٹ یوٹیلٹی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سولر منصوبوں کے لیے فنڈز فوری ریلیز کیے جائیں۔
اجلاس میں گوادر میں 1.9 ارب روپے کا سولرائزیشن منصوبہ اقتصادی طور پر موزوں قرار دیا گیا جبکہ پمپنگ اسٹیشنز و ڈیسالینیشن پلانٹس کی سولرائزیشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 50 MVAR STATCOM کی تنصیب اکتوبر تا دسمبر 2026 تک مکمل ہوگی، گوادر کے لیے مقامی بجلی گھر کی تنصیب کا شیڈول بھی فائنل، گلگت بلتستان اور گوادر کے پاور منصوبوں کو وزیراعظم کی ہدایات کے تحت ہائی پرائریٹی قرار دیا گیا۔
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے سے قریبی رابطے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔