شراب خانےکا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب دکان کھولتے ہی انہیں باتھ روم کے فرش پر نشے میں دھت ایک ریکون بے ہوشی کی حالت میں ملا۔
یہ واقعہ تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے بعد پیش آیا جب اسٹور کے ملازمین دکان واپس لوٹے اور انہیں تباہ شدہ بوتلیں، شراب سے بھرا فرش اور پھر باتھ روم میں ایک ریکون ملا جو ٹوائلٹ اور ڈسٹ بن کے درمیان پڑا تھا۔
حکام کے مطابق ریکون دکان کی چھت کی ٹائل توڑ کر اندر گھسا اور پھر پوری دکان میں گھومتا رہا جس کے دوران اس نے متعدد بوتلیں توڑ دیں اور بہتی ہوئی شراب پی کر بے ہوش ہوگیا۔
اینمل کنٹرول افسر سمانتھا مارٹن نے موقع پر پہنچ کر جانور کو ہینوور کاؤنٹی اینمل پروٹیکشن اینڈ شیلٹر منتقل کیا۔ ان کے مطابق ریکون چند گھنٹے سونے کے بعد مکمل طور پر ہوش میں آگیا اور خوش قسمتی سے اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ جس کے بعد اسے محفوظ طریقے سے جنگل میں واپس چھوڑ دیا گیا۔