کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گینگ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔
گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور چوری کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، زیر حراست افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے۔
کینٹ پولیس نے سینکٹروں سی سی ٹی فوٹیجز کا جائزہ لیا، بہترین تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے رکن کے جوتوں سے اسے ٹریس کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔