آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک ہو گئے۔
دوسری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی لکی مروت ڈسٹرکٹ میں کی گئی جس میں مزید دو خوارج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انجام کو پہنچ گئے۔
ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں۔