پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلیے پولیس کا گھر پر چھاپہ

پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کی گرفتاری کیلیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ایم پی اے کے گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔

پولیس کے چھاپے پر فرخ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے، ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ کل بھی بانی پی ٹی کیساتھ اور آج بھی ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

 

Similar Posts