قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اوراسپیکر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپوزیشن کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان بولے تو حکومتی بینچ پر خاموشی رہی، حکومت کی طرف سے جواب کے وقت شور مچانا شروع کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاجا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا، تحریک انصاف اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے بلند کیے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔

مختصر احتجاج کے بعد اپوزیشن اراکین لابی میں چلے گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی تقریر کے دوران بھی احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی اور ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔

Similar Posts