تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری

پاکستان تحریک انصاف کا حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ جاری ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما خطاب کریں گے۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پنڈال سج چکا ہے۔

جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر اہم رہنما بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ردعمل دیں گے۔

ٹریفک پولیس نے جلسے کے لیے روٹ پلان جاری کیا ہے اور حیات آباد جانے والے راستوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے کارکنوں کی آمد جاری ہے اور جلسے میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Similar Posts