کراچی، سہراب گوٹھ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں انصاف اسپتال کے قریب واقع کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

گودام سے دھواں اٹھنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور صورتحال پر مکمل قابو حاصل کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی مقام پر دوبارہ شعلے بھڑکنے کا امکان نہ رہے۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts