شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر رینجرز چوکی کے قریب واقع ایک دھاگہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فیکٹری سے دھواں اٹھنے پر مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔