تفصیلات کے مطابق مردان میں موت کے سوداگر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے چھوٹے بچوں کو استعمال کررہے ہیں۔
سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔
سعود خان گنڈا پور پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے زیر نگرانی فخر عالم خان انسپکٹر اور شیر شاہ سوری سب انسپکٹر نے خفیہ اطلاع پر مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس راولپنڈی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
دوران تلاشی لڑکوں کے پیروں کے ساتھ باندھی گئی 2000 گرام آئس برآمد کی گئی۔ برآمدگی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاروں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔