کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب ڈاکس پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Similar Posts