شہر میں سی سی ڈی کے پانچ مبینہ مقابلے، پولیس مقابلوں میں پانچ زیر حراست ملزمان ہلاک

لاہور میں رات گئے سی سی ڈی کے پانچ مبینہ مقابلے ہوئے جس میں مبینہ پولیس مقابلوں میں پانچ زیر حراست ملزمان ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ملزمان میں رفاقت، شاہد اکرام،زاہد،نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔ہلاک ملزمان ماڈل ٹاون، ٹاون شپ اقبال ٹاون اور صدر ڈویژن کی حراست میں تھے۔

پانچوں ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لئے لے کر گئے تھے۔ ہلاک ملزمان کے ساتھیوں نے زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کے لئے حملہ کیا۔

مبینہ فائرنگ کے نتیجہ میں معجزانہ طور پر سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ سی سی ڈی ٹیم نے ہلاک ملزمان کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔ ہلاک ملزمان منشیات فروشی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

Similar Posts