انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ معاہدہ کرنے والا نجی براڈکاسٹر چار سالہ معاہدہ صرف دو سال بعد ہی ختم کر گیا۔نجی براڈ کاسٹر نے یہ مطالبہ 25 کروڑ بھارتی نقصان کا سامنا کرنے پر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی براڈکاسٹر اور آئی سی سی کے درمیان مالی معاملات خاص طور پر 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہونے والے نقصانات کی وجہ سے کشیدہ ہو گئے تھے، اس کے نتیجے میں، آئی سی سی اب میگا ایونٹ کے لیے نئے براڈکاسٹرز کی تلاش میں مصروف ہے۔
آئی پی ایل نیلامی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی نکال دیے
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اس بحران سے بچنے کے لیے کئی بڑے پلیٹ فارمز سے رابطہ کیا ہے جن میں نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم بھی شامل ہیں، لیکن فی الحال کوئی بھی پلیٹ فارم مہنگے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 فروری اور مارچ میں شیڈول ہے، اور کرکٹ شائقین کو توقع ہے کہ آئی سی سی جلد نئے براڈکاسٹرز کا اعلان کرے گی تاکہ عالمی مقابلے کی نشریات بلا تعطل جاری رہ سکیں۔