کچرہ خانے میں لگنے والی آگ نے دمہ کے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد  ایف سی ایریا  لال گرلز سینکنڈری اسکول کے قریب کچرے میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کچرے میں آگ لگنے کی وجہ سے اطراف میں شدید دھواں پھیل گیا۔ مکینوں کو سانس لینا مشکل ہوگیا اور دمہ س سینہ کے امراض مِیں مبتلا مریضوں کو شدید مشکل ہوئی۔

اہل محلہ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ قبل گورنمنٹ لال گرلز اسکول کے قریب خالی پلاٹ پر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کچرا ڈال دیا تھا اور شکایات کے باوجود کچرا نہیں اٹھایا گیا۔

کئی روز قبل بھی اس کچرے میں آگ لگ گئی تھی جس کو فائر بریگیڈ نے بجھایا تھا۔منگل کو کچرے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ہوا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ کچرا کنڈی بنے کے سبب اسکول میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا یے، اطراف میں مرکزی جامع مسجد یے، کچرے کے تعفن کی وجہ سے مکین نمازی اور طالب علم ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

اہل محلہ نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ منحینمنٹ بورڈ سے اپیل کی یے کہ کچرا فوری صفاف کرایا جائے۔دوسری جانب منگل کوکچرے میں لگنے والی آگ پر کے ایم سی فاٙئر بریگیڈ کو طلاع دینے پر فائر ٹینڈر نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کی وجہ سے اطراف لگی جھاڑیاں اور اسکول کی عمارت متاثر ہوسکتی تھی۔

Similar Posts