سینیئر وکیل کے سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہونے پر عدالت برہم

جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس میں سینیئر وکیل کے سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد بلال بنام کلثوم انجم جائیداد تنازع کیس کی سماعت کی۔

معاون وکیل شکیل جاوید چوہدری نے کہا کہ سینیئر وکیل شاہ خاور اس وقت وفاقی آئینی عدالت میں ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ سپریم کورٹ ہے، یہاں ایسا نہیں ہوتا۔

بعدازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔

Similar Posts