بانی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد پہنچ گئے، اراکین کو پہنچنے کی ہدایت

وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی 10ویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعرات کو دسویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں لیکن 9 بار کوشش کے باوجود انھیں ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی اور وہ آج دسویں بار بانی چیرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

وزیراعلی نے تمام حکومتی ارکان اسمبلی کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Similar Posts