ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ملاقات ہوئی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی دکھائی جبکہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیرِ تجارت نے ایرو اسپیس، ڈیفنس پروڈکشن، منرلز اور ڈوئل یوز مینوفیکچرنگ میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔

پاکستان نے ترک کمپنیوں کو خطے کی مارکیٹوں کیلئے اسٹریٹجک پروڈکشن پارٹنر بنانے کا مشورہ دیا جبکہ ترکیہ کے وفد نے پاکستان کے اسٹریٹجک ویژن کی تعریف اور طویل المدتی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
    
دونوں فریقین کا B2B روابط، سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی شراکت داری اور ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

Similar Posts