سی سی پی او میاں سعید کے مطابق رجسٹریشن کے لیے محفوظ سفر (SafeRide) کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کر دی گئی، سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ بائیک رائیڈرز تھانے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹرڈ بائیک رائیڈر کو کیو آر کوڈ کا اسٹیکر دیا جائے گا۔
سی سی پی او کے مطابق یہ عمل شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے جبکہ رہزنوں نے کئی بار بائیک رائیڈرز کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹا۔
سی سی پی اور نے بتایا کہ پولیس اب تک ایسے 20 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے یہ پہلا بڑا اقدام ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور بائیک رائیڈرز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔