ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ ناظم آباد ایک نمبر پر واقع قادری ہاؤس پر پولیس اور ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت جواد اور ملا شاہزیب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق بدنام زمانہ بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔
چھاپے کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس نے چھاپے میں سربراہ سنی تحریک اعجاز قادری کو گرفتار نہیں کیا جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔
دریں اثناء کہ اعلامیہ ایس آئی یو کے مطابق ایس آئی یو / سی آئی اے کی اہم کارروائی ریحان نامی گرفتار شدہ ملزم جوکہ جمشید کوارٹر میں بھتہ اور فائرنگ میں ملوث تھا،اس کی نشاندہی پر قادری ہاؤس پر چھاپے میں جواد قادری عرف خواجہ اور شاہزیب ملا سمیت متعدد ملزمان گرفتارکیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا یے۔ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔اس معاملہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔