امریکا، براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی، کیمپس بند

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع معروف تعلیمی ادارے براؤن یونیورسٹی ایک بار پھر تشدد کا نشانہ بن گئی انجینئرنگ بلڈنگ میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی درست تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں حکام نے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور طلبہ و عملے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں اور رواں سال یہ ایسا 70 واں واقعہ بتایا جا رہا ہے۔

Similar Posts