غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی چھٹیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو مسلح افراد میں سے ایک بھی شامل ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک درجن کے قریب لوگوں کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے واقعے کو ’صدمہ اور تکلیف دہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہنگامی ردعمل دینے والے رضا کار جائے وقوقع موجود ؤ ہیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بانڈی بیچ پر ایک غیر مسلح شخص نے فائرنگ کرنے والے ایک دہشت گرد کی بندوق پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ صارفین کی جانب سے اسے ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
Salute to this man who saved 100’s of lives in Bondi Beach, Sydney Australia 🇦🇺! He snatched the gun from terrorist!pic.twitter.com/sZoGN9PbWx
— Star Brief (@StarBrief) December 14, 2025
ایکس پر ایک پوسٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ بانڈی بیچ پر ایک غیر مسلح شخص نے فائرنگ کرنے والے ایک دہشت گرد کی بندوق پکڑی اور بے شمار جانیں بچائیں۔
صارف نے مزید لکھا کہ یہ بہادری نہیں، فطری جرت ہے، خوف سے بھری دنیا میں اس نے ہمت کا انتخاب کیا۔
A man at Bondi Beach literally grabbed a terrorist’s gun with his bare hands and saved countless lives. That’s not bravery — that’s instinctive heroism. In a world full of fear, he chose courage. Respect to this absolute legend. #bondibeach #australia #shooting #bondi pic.twitter.com/s7nyOsTY3h
— Amit Kumar Singh (@AmitKum52935503) December 14, 2025