پنجاب حکومت کے فوری اینٹی اسموگ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جس کا واضح ثبوت فضائی معیار میں بہتری ہے۔
لاہور میں آج ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے سبب اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے اور موسمی حالات سازگار رہے گا۔
اینٹی اسموگ پلان پر زیرو ٹالرنس کے تحت عمل درآمد جاری ہے۔ اسموگ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیز کر دی گئیں جبکہ صنعتی اخراج، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی اسموگ اسکواڈز مکمل فعال ہے اور 24/7 مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سینیٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے ہدایت کی ہے کہ ماسک کا استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں جبکہ حساس طبیعت کے مالک افراد احتیاط کریں، شہری ہدایات پر عمل کر کے اسموگ کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔