کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خوشگوار تعلقات آپ کا وزن بڑھا سکتے ہیں؟

0 minutes, 0 seconds Read

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خوشگوار تعلقات آپ کا وزن بڑھا سکتے ہیں؟ جی ہاں، آپ نے بالکل صحیح پڑھا! یہ حقیقت ہے کہ جب آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ خود کو محفوظ اور خوش محسوس کرتے ہیں، تو آپ کا جسم کچھ ایسے بدلاؤ سے گزرتا ہے جو آپ کی جسمانی حالت پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ شاید آپ کو لگے کہ یہ کوئی مذاق ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشگوار تعلقات بعض اوقات وزن میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں

کیٹ نووایا، ایک انٹیگریٹو ڈاکٹر اور بایوہیکر ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب ایک عورت اپنے شریک حیات کے ساتھ محفوظ محسوس کرتی ہے، تو اس کے جسم میں کورٹیسول (جو کہ تناؤ کا ہارمون ہے) کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور آکسی ٹاکسن اور سیروٹونن (جو خوشی کے ہارمونز ہیں) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس دوران جسم آرام کرتا ہے، توانائی ذخیرہ کرتا ہے اور ممکنہ عمل کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں میٹابولزم سست ہوتا ہے اور بھوک بڑھتی ہے۔ یہ سب قدرتی طور پر ہوتا ہے۔

ماہرِفٹنس اور پرفارمنس کوشل پال سنگھ کا بھی یہی کہنا ہے کہ خوشگوار تعلقات میں کبھی کبھار وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ ہر شخص کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔

فاقے نہیں لیکن موٹاپا ضرور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ، رپورٹ

کیا آپ کا وزن واقعی آپ کے تعلقات کی صحت کا اشارہ دیتا ہے؟

کیا آپ کے تعلقات میں وزن میں اضافے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کا پارٹنر اچھا ہے یا نہیں؟ یہ سوال بہت سے لوگوں کے ذہن میں ہے، اور ماہرین کے مطابق اس کا جواب کچھ اس طرح ہے،

کوشل پال سنگھ کے مطابق کچھ مطالعات کے مطابق خوش و مطمئن جوڑے ایسے کھانے پینے کی عادات اپناتے ہیں جو زیادہ کیلوریز والی ہوتی ہیں، جیسے ٹیک آؤٹ یا کم ورزش کرنا۔ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ جب کوئی شخص ایک محفوظ تعلق میں ہوتا ہے، تو وہ اپنے جسم کے وزن کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا اور کھانے پینے کی عادات میں لچک یا بے احتیاطی آ جاتی ہے، جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وزن بڑھنے کی چند ممکنہ وجوہات کا ذکر کرتے ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

ظاہری جسمانی ساخت پر کم دھیان دینا، شادی کے بعد ابتدائی مراحل میں ہم زیادہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی شکل و صورت بہتر دکھائی دے، مگر جیسے ہی راحت اور تحفظ کا احساس بڑھتا ہے، صحت مند غذا اور ورزش کی طرف کم دھیان دیا جاتا ہے۔

ایک اور اہم معاملہ زیادہ تر باہر کھانا پینا بھی ہے۔ جوڑے اکثر ایک ساتھ باہرکھانا کھانے جاتے ہیں، مختلف قسم کے کھانے آزمانا ان کا پسندیدہ شوق بن جاتا ہے۔ ایسے کھانے جو زیادہ کیلوریز والے ہوں، وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

اسکے ساتھ ہی ورزش نہ کرنا یا کم جسمانی سرگرمی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔ اگرایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ اہمیت اختیار کر جائے اور ورزش کی طرف کم دھیان دیا جائے، تو اس سے بھی وزن بڑھنے کی ممکنہ وجہ بن سکتی ہے۔

خواتین کا وزن تیزی سے بڑھنے کی پانچ وجوہات، کیا آپ بھی یہ غلطی کر رہی ہیں؟

بعض اوقات، ہم اپنے پارٹنر کی کھانے کی عادات کے مطابق اپنی عادات بدل لیتے ہیں، مثلاً اگر آپ کا پارٹنر ناشتہ چھوڑ دیتا ہے، تو آپ بھی ناشتے کو چھوڑ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں بعد میں زیادہ کھانے کی عادت بن سکتی ہے۔

شادی اور وزن کا تعلق، ایک تحقیق کی روشنی میں

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک تحقیق میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کا وزن ٹریک کیا گیا، اور معلوم ہوا کہ شادی شدہ خواتین شادی کے پہلے پانچ سالوں میں اوسطاً 24 پاؤنڈ تک وزن بڑھاتی ہیں۔ مردوں کا بھی یہی حال ہے، تاہم مردوں اور خواتین میں وزن بڑھنے کی شرح میں زیادہ فرق نہیں پایا گیا۔

لہٰذا نیا رشتہ یا شادی کے ابتدائی دنوں میں وزن میں اضافے کی وجہ ہارمونز میں تبدیلیاں، اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث ہونے والی عادات ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے صرف 2 اجزاء والا جادوئی مشروب

اب تک کی گئی تمام ہی تحقیقوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد یا نئے تعلقات میں ہونے والے افراد کا وزن عام طور پر بڑھ جاتا ہے، کیونکہ وہ اپنے جسم کی شکل و صورت پر کم توجہ دیتے ہیں اور زیادہ آرام دہ ماحول میں کھاتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں زیادہ تر خوشی، سکون، اور راحت کی وجہ سے آتی ہیں، لیکن ان سب کے باوجود یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کی صحت اور تندرستی کو نظر انداز نہ کریں۔

Similar Posts