علامہ اقبال اور ملتان ائیر پورٹ پر دھند سے پروازوں کا شیڈول متاثر

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملتان ائیر پورٹ پر دھند سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔ 

انڈور اور بیرون ممالک جانے والی پچیس سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ پی آئی اے سمیت ائیر بلیو ائیر سیال، امارات سعودی، ترکیہ کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ملتان ائیرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے پروازوں کی آمد و روانگی میں پانچ سے چھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

لاہور ائیر لائن نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پرواز کے بارے میں مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی۔

Similar Posts