ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کیوم ہوج 109 اور اینڈرسن فلپ 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
تاہم ویسٹ انڈیز کو ابھی نیوزی لینڈ پر سبقت حاصل کرنے لیے مزید 195 رنز درکار ہیں۔
90 overs, 271 runs, 6 wickets.
A hard-fought day 3 in Mount Maunganui! https://t.co/dERzINO1n6 #NZvWI pic.twitter.com/ydDWggodHA
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 20, 2025
برینڈن کنگ 63، جون کیمپبیل اور ایلک اتھانازے 45، 45 جسٹن گریوز 43، تیون املاچ 27 اور کپتان روسٹن چیز 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور اعجاز پٹیل نے 2، 2 جبکہ مائیکل رائے اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے (227) کی ڈبل سنچری اور کپتان ٹام لیتھم (137) کی سنچری کی بدولت 575 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، اینڈرسن فلپ اور جسٹن گریوز نے 2،2 جبکہ روسٹن چیز اور کیمار روچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔