ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ نے کانٹینٹ کریئٹر سے منگنی کرلی

ابھرتی ہوئی نوجوان پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے خاموشی سے منگنی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا آفریدی نے اپنی زندگی کی شروعات کردیں اور اس حوالے سے انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر خوش خبری سنائی ہے۔

حنا آفریدی معروف کنٹینٹ کریئٹر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھیں۔

اکبر تیمور ڈیجیٹل میڈیا پر تیموری کے نام سے مشہور ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DShbDlsii2l/

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں وہ زرد رنگ کا شلوار قمیص جبکہ تیمور نے سفید شرٹ اورکالی رنگ کی پینٹ پہنچ رکھی ہے۔

اس پوسٹ کی ایک تصویر میں 16 جنوری 2016 کی تاریخ درج ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ اداکارہ کی شادی کی تاریخ ہے۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Tamoor Akbar (@taimooriii)

مداحوں نے حنا آفریدی کو منگنی کرنے پر مبارک باد دی اور اُن کے نئے سفر کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Similar Posts