مری میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

مری میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد کرسمس اور نئے سال کی آمد پر مال روڈ پر رش کم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری مال روڈ پر دفعہ 144 کے تحت صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی، مال روڈ پر 24، 25 اور 26 دسمبر کو دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ مال روڈ پر 30 ، 31 دسمبر اور یکم جنوری کو بھی دفعہ 144 نافذ رہے گا۔

Similar Posts