بریڈ فورڈ احتجاج، اگر برطانیہ میں کوئی جرم ہوا تو پولیس کو شواہد فراہم کیے جائیں، برطانوی ہائی کمیشن

برطانوی ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور استغاثہ حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یہ یقین ہو کہ کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو وہ تمام متعلقہ شواہد برطانیہ میں پولیس رابطہ افسر کے ذریعے فراہم کرے۔

ترجمان نے کہا کہ جو بھی مواد برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا، اس کا پولیس جائزہ لے گی،  اور پھر اس کی بنیاد پر فوجداری تحقیقات کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بریڈ فورڈ میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت کو سنگین دھمکیاں دینے اور حکومت مخالف بیانات پر قائمقام برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور ڈیمارش جاری کیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان نے برطانوی حکومت سے رابطہ کر کے دھمکی دینے میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ دہشت گردی پر لوگوں کو اکسانے کا معاملہ ہے۔

Similar Posts