نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، ساتھی فرار

نارتھ کراچی اجمیر نگری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کی واردات میں مصروف تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جنید کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

 

Similar Posts