اپنا خون پینے والا نوجوان اسپتال میں داخل

روس میں ایک 17 سالہ نوجوان اپنا ہی خون پی کر اسپتال پہنچ گیا۔ نوجوان اس مشکل میں انٹرنیٹ پر ایک کلپ دیکھ کر ہیموگلوبین کی مقدار بڑھانے کی کوشش میں پھنسا۔

ٹیلی گرام چینل پر نشر ہونے والی خبر جس کی بعد ازاں روسی ہیلتھ ماہرین نے تصدیق کی۔ ماسکو سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر سرنج سے اپنا خون نکالا اور پی لیا۔ انہوں نے ایسا خون میں آئرن کی مقدار بڑھانے کے لیے کیا۔

کچھ دیر بعد نوجوان کی صحت خراب ہونے لگی، خون کی الٹیاں لگ گئیں اور پھر بخار ہوگیا۔

ایک وقت پر نوجوان کی طبیعت اتنی خراب ہوگئی کے خاندان والوں کو اس کو ایمرجنسی میں لے جانا پڑا، جہاں معلوم ہوا کہ وہ ان کے جسم میں شدید زہر پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے ان کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

ڈاکٹروں نے نوجوان کی جان بچائی لیکن اس کا یہ حال کیوں ہوا یہ جان کر ڈاکٹر ششد رہ گئے۔

نوجوان نے بتایا کہ اس نے ایسا سوشل میڈیا پر ایک کلپ دیکھ کر کیا۔

Similar Posts